چنتامنی:7 /نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)ملک میں بیشتر اسپورٹس مقابلے ہیں ان کھیلوں کے مقابلوں میں اسکیٹنگ بھی ایک کھیل ہے اسکیٹنگ ایک بہترین کھیل ہے بچیں اس اسکیٹنگ کھیل مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔انہوں نے آج شہر کے لکشمی بائی جھانسی رانی میدان میں ضلع سطح کے اسکیٹنگ کھیل مقابلوں کا افتتاح کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بے شک موبائیل فون کا استعمال ضروری ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ موبائیل فون کو زندگی سے جوڑ دیا جائے طلبا تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی جانب ہی توجہ دیں کیونکہ علم ذہن کی نشونما کیلئے جتنا ضروری ہے اسی طرح اسپورٹس بھی اچھی صحت کیلئے ضروری ہے صحت مند جسم کیلئے صحت مند دل لازمی ہے اسپورٹس طلبا کو ذہنی تناؤ سے دور رکھنے میں مدد گار ہے ۔کرشناریڈی نے طلباء کو موبائیل فون سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موبائیل فون کے سبب طلبا کی صحت پر کافی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں کافی غور طلب بات یہ ہے کہ والدین بچوں کے موبائیل کے استعمال کرنے پر انہیں ڈانٹے کی بجائے ان دیکھی کردیتے ہیں بچے والدین کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر ہمت پاکر موبائیل فون سے چمٹے رہتے ہیں ۔انہوں نے طلبا کی کھیل کود کی جانب توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کود سے نہ صرف اچھی صحت قائم رہتی ہے بلکہ طلبا میں مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے بچوں میں کھیل کے بارے میں پائی جانے والی عدم دلچسپی کے سبب بچوں کا مستقبل تابناک ہوتا جارہا ہے ۔آج یہاں ہوئے اسکیٹنگ مقابلوں میں چکبالاپور گوری بدنور باگے پلی سلگٹہ وغیرہ تعلقہ جات سے 60سے زائد طلبا حصہ لئے ہوئے تھیں اس موقع پر صدر بلدیہ سجاتا شیونا کونسلر شرنیواس ریڈی وینکٹ رونپا ضلع پنچایتی سابق صدر شرنیواس ریڈی سرکل انسپکٹر منجوناتھ سماجی کارکن موہن یوگا ماسٹر گویندا محمد زبیح چیتن سمیت کئی لوگ موجود رہے۔